بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس پرسوں ہوگا،

جمعرات 3 جون 2021 16:46

بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس پرسوں ہوگا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس پسوں ہفتہ کو ہوگا،بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید حفیظ آغا نے بتایا کہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اجلاس میں گذشتہ ایونٹس کی رپورٹ ، ایسو سی ایشن کی کارکردگی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ 25جون سے شروع ہونے والے بلوچستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی،اجلاس میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائیگا۔
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 16:46:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :