عثمان قادر ،ویرات کوہلی اور جوز بٹلر کی وکٹیں لینے کے خواہاں

بابراعظم کو بولنگ کرنا مشکل ہے کیوںکہ وہ مرضی سے سٹروکس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 جون 2021 12:40

عثمان قادر ،ویرات کوہلی اور جوز بٹلر کی وکٹیں لینے کے خواہاں
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جون 2021ء ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ وہ ویرات کوہلی ، این مورگن اور جوز بٹلر سمیت دیگر بڑے بلے بازوں کی وکٹ لینے کے خواہاں ہیں ۔ لیجنڈری لیگ سپنر مرحوم عبد القادر کے بیٹے 27 سالہ عثمان قادر کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین بلے بازوں کو بائولنگ کرنے سے باؤلر کا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔ عثمان قادر نے کہا کہ این مورگن ، جوز بٹلر ، ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز جیسے بہت سارے عالمی معیار کے کھلاڑی موجود ہیں، جب آپ ایسے بلے بازوں کی وکٹیں اٹھاتے ہیں تو آپ کا اعتماد مزید بڑھ جاتا ہے اور ان کی وکٹیں لینے سے آپ کو تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے لہذا میں ان بلے بازوں کو بولنگ کرنا چاہتا ہوں اور انہیں آؤٹ کرنا چاہتا ہوں۔

دوسری طرف عثمان قادر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے خوفزدہ ہیں جو سکور بورڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان قادر کا کہنا تھا کہ میں نے پی ایس ایل 6 میں جو 3 ،4 میچز کھیلے ہیں ان میں محسوس کیا ہے کہ بابراعظم کو بولنگ کرنا مشکل ہے کیوں کہ وہ اپنی مرضی سے میدان کے ہر طرف سٹروکس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ سے سنگلز لینے اور سٹرائیک کو بدلنے کے ماہر ہیں، وہ اچھی گیندوں پر بھی بائونڈریز سکور کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عثمان قادر اس وقت ابوظہبی میں ہیں اور وہ پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 07/06/2021 - 12:40:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :