فن لینڈ کی خواتین فٹبالرز حجاب پہن کر بھی کھیل سکیں گی

اقدام کا مقصد انہیں کھیل کی جانب راغب کرنا ہے: سربراہ ویمن فٹبال ایسوسی ایشن ہیڈی پہلاجا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 جون 2021 17:27

فن لینڈ کی خواتین فٹبالرز حجاب پہن کر بھی کھیل سکیں گی
ہیلسنکی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جون 2021ء ) یورپی ملک فن لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنی خواتین کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس سکارف متعارف کرا دیئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی سپورٹس ایسوسی ایشن نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے ’سپورٹس حجاب‘ متعارف کروایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین فٹ بال کے کھیل کی جانب راغب ہوں۔ ویمن فٹ بال ایسوسی ایشن کی سربراہ ہیڈی پہلاجا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اس مقصد کے لئے ہم نے اب تک اپنی خواتین کھلاڑیوں میں درجنوں سکارف تقسیم کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلاجا نے اعتراف کیا کہ فن لینڈ میں تارکین وطن کے خاندانوں کی لڑکیوں کو فٹ بال کلب میں داخل کرنا واقعی مشکل تھا، لہذا ہم آپ کے مذہب سے قطع نظر یہ اقدام شروع کرنا چاہتے ہیں پھر یہ آپ کی مرضی ہے کہ چاہے آپ حجاب کا استعمال کریں یا نہ کریں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ فن لینڈ پہلی مرتبہ یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے گا جب کہ اس کی خواتین کی ٹیم نے پہلی بار یورو 2021ء میں کامیابی سے اپنی جگہ بنا لی ہے۔ یاد رہے کہ 2018ء میں پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے گئے تجزیے میں معلوم ہوا تھا کہ فن لینڈ میں یورپ کے 15 ممالک میں سب سے زیادہ مضبوط مسلم مخالف رویہ پایا جاتا ہے۔              
وقت اشاعت : 07/06/2021 - 17:27:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :