اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت

سپریم کورٹ نے سیکرٹری ریلوے، خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی کو کل جمعرات کو طلب کرلیا

بدھ 9 جون 2021 21:28

اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) سپریم کورٹ نے اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت کے موقع پر تاحال کنسلٹنٹ کی عدم تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئیسیکرٹری ریلوے، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی کو کل جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ اتنا وقت گزرنے کے باوجود آج دن تک کنسلٹنٹ مقرر نہیں ہوسکا،ہمارا کام قانونی معاملات دیکھنا ہے کنسلٹنٹ تلاش کرنا نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریلوے حکام بری? دورانیہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی باہر جا کر کنسلٹنٹ کی تقرری کا فیصلہ کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ وقفے کے بعد ریلوے کے وکیل نے عدالت عظمیٰ سے کنسلٹنٹ کی تقرری کے لئے 15 دن کی مہلت دینے کی درخواست کی جسے عدالت عظمیٰ کی طرف سے مسترد قرار دیتے ہوئے سیکرٹری ریلوے، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی کو آج جمعرات کو طلب کرتے ہوئے ان سے ان سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی سے مشاورت کیلئے رائے طلب کی ہے۔

بعد ازاں معاملہ کی سماعت ایک دن کے لئے ملتوی کر دی گئی ہی
وقت اشاعت : 09/06/2021 - 21:28:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :