24 ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ ، پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

کوارٹر فائنل میں ہارون خان کو تاجک کھلاڑی نے شدید زخمی کیا، وہ سیمی فائنل کھیلنا چاہتے تھے لیکن ڈاکٹرز نے اجازت نہیں دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 جون 2021 16:35

24 ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ ، پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
بیروت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2021ء ) پاکستان کے ہارون خان نے لبنان کے دارلحکومت بیروت میں 24 ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں ہارون خان کو تاجکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے شدید زخمی کردیا تھا۔ ہارون خان زخمی ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں کھیلنا چاہتے تھے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم جنجوعہ نے ہارون خان کو ایک لاکھ اور حمزہ سعید کو پچیس ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ وسیم نے کہا کہ ہارون جس نڈر اور بہادری کے ساتھ کھیل رہا تھا اسے دیکھتے ہوئے ہمیں قوی امید تھی کہ وہ بھی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجک کھلاڑی نے جان بوجھ کر اسے زخمی کردیا جو سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے، ایشین ایونٹ میں میڈل کی ٹیبل پر پہنچنا بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے، وہ پاکستان کا فخر ہے ۔                                                                                                      
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 16:35:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :