کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں اچھی کار کر دگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 8 جولائی 2014 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں اچھی کار کر دگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کرلیا ہے سینٹرل کنٹریکٹ کے مسودے کے مطابق ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے بیٹسمین کو پانچ لاکھ اور سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین کو تین لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ٹیسٹ میچ کی اننگز میں پانچ یا زائد وکٹ لینے والے بولر کو تین لاکھ اور دس یا زائد وکٹ لینے والے بولر کو دس لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

ٹیسٹ میچ میں چار کیچ لینے والے وکٹ کیپر یا فیلڈر کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔پانچ کیچ لینے پر دو لاکھ روپے ملیں گے۔اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ میچ میں مین آف دی میچ قرار پاتا ہے تو اسے ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔

(جاری ہے)

مین آف دی سیریز کے لئے تین لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی۔یہ رقم منتظمین کی جانب سے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ کے علاوہ ہوگی۔

ون ڈے انٹر نیشنل میں پچاس رنز بنانے والا ایک لاکھ،سنچری اسکور کرنے والا تین لاکھ اور ڈیڑھ سو رنز بنانے والا پانچ لاکھ کا حقدار ہوگا۔پانچ وکٹیں لینے والے بولر کے لئے دو لاکھ ،پانچ کیچ لینے والے فیلڈر یا وکٹ کیپر کے لئے دو لاکھ پانچ سے زائد کیچ لینے والے کے لئے تین لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ون ڈے سیریز کے مین آف دی میچ کیلئے ڈیڑ ھ لاکھ روپے اور مین آف دی سیریز کیلئے تین لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پچاس رنز بنانے پر پچاس ہزار روپے،سنچری اسکور کرنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور ڈیڑ ھ سو رنز بنانے پر ڈہائی لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

ٹی ٹوئنٹی میں پانچ وکٹ لینے پر ایک لاکھ روپے،پانچ کیچ لینے پر ایک لاکھ ،وکٹ کیپر کے پانچ شکاروں پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ٹی ٹوئینٹی سیریز کے مین آف دی میچ کیلئے 75ہزار روپے اور مین آف دی سیریز کیلئے ڈیڑ ھ لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 08/07/2014 - 17:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :