شاہد آفریدی نے گرائونڈکی تصویر شیئر کر کے ورلڈ کپ 2009 کی یاد تازہ کردی

منگل 22 جون 2021 00:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2009 کی سالگرہ پر اس تاریخی دن کی یادیں تازہ کردی ہیں۔انہوں نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ناقابل فراموش لمحہ جس کو میں اپنی ساری زندگی یاد کروں گا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’2009 کی ورلڈ ٹی 20 کی فتح ناصرف میدان میں جیت تھی بلکہ یہ ایک ایسی جیت تھی جس نے پاکستان کو بے حد خوشی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے قوم کو اس وقت جیت کی خوشی دی تھی کہ جب ملک کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔یاد رہے کہ پاکستان نے 2009 میں 21جون کو یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔میگا ایونٹ 5 سے 21 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں 12ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔پاکستان نے اس میگا ایونٹ میں شاندار فتح اپنے نام کی تھی۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 00:08:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :