پہلا آل کراچی انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ :کمشنر کپ چمپئن بائونس کلب کا فاتحانہ آغاز

منگل 22 جون 2021 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) فردوس اتحاد کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصرباسکٹ بال کور ٹ آرام باغ کراچی پر جاری "پہلا آل کراچی انٹر نیشنل عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں کمشنر کراچی 2021؁ء کی چمپئن باونس کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کا فاتحانہ آغاز ،کھیلے گئے میچ میں بائونس کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے مد مقابل ناصر باسکٹ بال اکیڈمی ڈسٹرکٹ ویسٹ کو یکطرفہ مقابلے میں 56کے مقابلے میں 36باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے سید مبشر 14،محسن ریاض 12اور ضیاء احمد نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے احمد علی ،راحیل شہزاد نے 10,10اور معید عامر نے 9باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،محمد یوسف اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ممتاز احمد ،عامر شریف اور نعیم احمد تھے قبل ازیں میچ سے قبل کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین امجد علی خان کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان ،محمد یعقوب ،اشرف یحییٰ ،فواد علی خان ،سلیم قریشی اور دیگر موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:12:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :