یونس خان کی جانب سے بطور بیٹنگ کوچ استعفیٰ دیئے جانے کے بعد ٹیم مینجر منصور رانا کو اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

منگل 22 جون 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) یونس خان کی جانب سے بطور بیٹنگ کوچ استعفیٰ دیئے جانے کے بعد ٹیم مینجر منصور رانا کو اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے فوری طورپر کسی نئے شخص کی بطور بیٹنگ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ روانگی ممکن نہیں، اس لیے منصور رانا جو اس سے پہلے قومی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، انہیں یہ ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔پاکستانی ٹیم 25 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اس کے اگلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی، جہاں دو ٹیسٹ میچز کے ساتھ پانچ ٹی ٹوئنٹی طے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:51:35