ڈیل سٹین کے کمرے میں فاسٹ بائولر رومان رئیس کی تصویر آویزاں

پاکستانی پیسر نے پروٹیز لیجنڈ کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جواب میں ڈیل سٹین نے بھی رومان کو چونکا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 جون 2021 14:22

ڈیل سٹین کے کمرے میں فاسٹ بائولر رومان رئیس کی تصویر آویزاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جون 2021ء ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں شرکت کی یادوں کو اپنے کمرے میں بھی سجایا ہوا ہے ۔ 38 سالہ ڈیل سٹین نے حال ہی میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کمرے میں لگی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کِٹ پہنے رومان رئیس کے ساتھ پوز دیتے تصویر کی طرف نشاندہی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سیلفی ڈیل سٹین نے اس وجہ سے شیئر کی کیوں کہ گزشتہ روز ڈیل سٹین کی سالگرہ کے موقع پر رومان رئیس نے ان کے ہمراہ اپنی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ رومان رئیس نے ڈیل سٹین کو اپنے ٹویٹ میں نمبر ون لیجنڈ قرار دیا تھا۔ جواب میں ڈیل سٹین نے بھی رومان رئیس کو چونکا دیا، انہوں نے رومان رئیس کے ساتھ لی گئی تصویر کو اپنے کمرے میں بھی سجایا ہوا ہے۔
رومان رئیس نے لیجنڈری بائولر کے ساتھ اپنی تصویر ان کے گھر میں دیکھ کر ڈیل سٹین کا شکریہ ادا کیا ۔
                                                                                                               
وقت اشاعت : 28/06/2021 - 14:22:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :