استاد سچن ٹنڈولکر کو پریکٹس کیلئے ایک سکہ دیتا تھا، انکشاف،ابتدائی کلاسوں میں سچن ہمیشہ آخری بینچوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے تھے،کم عمری کے باعث انعام میں ملنے والی شراب کی بوتل واپس کر دی،رپورٹ

اتوار 13 جولائی 2014 14:17

استاد سچن ٹنڈولکر کو پریکٹس کیلئے ایک سکہ دیتا تھا، انکشاف،ابتدائی کلاسوں میں سچن ہمیشہ آخری بینچوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے تھے،کم عمری کے باعث انعام میں ملنے والی شراب کی بوتل واپس کر دی،رپورٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) بھارتی لیجنڈ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر سچن ٹندولکر کے دس راز سامنے آگئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹندولکر کو پریکٹس کیلئے بچپن میں استاد راما کنٹ ایک سکہ انعام دیتے تھے‘ کل 13 سکے انہوں نے بچپن کی پریکٹس میں حاصل کئے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹنڈولکر کے نزدیک ان کے ہیرو جان مکینرو ہیں جو سابق ٹینس سٹار ہیں۔

14 سال کی عمر میں رانجی ٹرافی میں ریکارڈ بنایا۔

(جاری ہے)

سچن چشمہ پہن لیں تو کوئی انہیں پہچان نہیں سکتا۔ ابتدائی کلاسوں میں سچن ہمیشہ آخری بینچوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے تھے۔ بغیر نیٹ سیشن کئے زیادہ سے زیادہ 673 رنز بنانے والا بھی سچن ہی تھا۔ سچن قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ اٹھارہ سال سے کم عمر ہونے کی وجہ سے انہوں نے 1990ء میں سنچری بنانے پر ملنے والی شیمپیئن کی بوتل واپس کردی تھی۔ سچن شرارتی لڑکے تھے۔ وہ اکثر سارو گنگولی کو روم میٹ بناتے تھے۔ سچن توہم پرستی پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/07/2014 - 14:17:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :