ان فٹ شرجیل خان کو فیلڈنگ کے دوران چھپانے کی ضرورت پڑتی ہے :وسیم اکرم

جارح مزاج اوپنر فٹ ورک سے کریز پر آگے نہیں جاتے، سٹروک کیلئے جگہ بنانے کی کوشش نہیں کرتے : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 جولائی 2021 11:57

ان فٹ شرجیل خان کو فیلڈنگ کے دوران چھپانے کی ضرورت پڑتی ہے :وسیم اکرم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کی خامیاں گنوا دیں۔ ایک انٹرویو میں کراچی کنگز کے 55 سالہ ڈائریکٹر نے جارح مزاج اوپنر کے بارے میں کہا کہ وہ کئی معاملات میں مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں، فٹنس کے باعث ان کو فیلڈ میں چھپانے کی ضرورت پڑتی ہے اور اسی لیے خود ہی شارٹ فائن لیگ پر فیلڈنگ کرنے کیلئے چلے جاتے ہیں، پی ایس ایل میں ان کو کھیل کا انداز تبدیل کرنے کیلئے کہا تھا، وسیم اکرم نے کہا کہ اگر میں شرجیل کو بائولنگ کررہا ہوں تو مجھے علم ہوگا کہ وہ میرے خلاف صرف خراب گیند یا غیر معمولی سٹروک پر ہی رنز سکور کرسکے گا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کے پاس روکنے یا مارنے کے علاوہ سکورننگ کا کوئی درمیانی راستہ نہیں اور یہی ان کا مسئلہ ہے کہ یا تو وہ سٹروکس کھیلتے ہیں یا پھر خاموشی سے کھڑے رہتے ہیں، اگر بائولرز انہیں تسلسل کے ساتھ باہر جاتی گیندیں کرتے رہیں تو ان کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی، شرجیل فٹ ورک سے کریز پر آگے نہیں جاتے اور سٹروک کیلئے جگہ بنانے کی کوشش نہیں کرتے، امید ہے کہ وہ سیکھنے کی کوشش کررہے ہوں گے۔

(جاری ہے)

                                                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 05/07/2021 - 11:57:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :