دنیش کارتھک نے خواتین کے بارے میں غیر مہذب گفتگو پر معافی مانگ لی

36 سالہ بھارتی کرکٹر نے بیٹسمنوں کے بلوں کو پڑوسی کی بیویوں سے تشبیہ دی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 جولائی 2021 17:00

دنیش کارتھک نے خواتین کے بارے میں غیر مہذب گفتگو پر معافی مانگ لی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2021ء ) ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک نے خواتین کے حوالے غیر مہذب تبصروں پر معافی نامہ جاری کیا ہے ۔ جمعرات کو سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران تبصرے کے دوران 36 سالہ بلے باز اپنے ریمارکس کے باعث تنازع میں پھنس گئے تھے۔ دنیش کارتک نے کہا تھا کہ ’بیٹسمینوں کو بلے پسند نہیں آرہے حالانکہ ان کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے، ایسا نہیں لگتا کہ زیادہ تر بلے بازوں کو اپنے بلے پسند نہیں ہوتے ،انہیں یا تو کسی دوسرے کا بیٹ پسند ہے یا ، بلے پڑوسی کی بیوی کی طرح ہیں ، وہ ہمیشہ دوسروں کے پسند آتے ہیں‘۔

دنیش کارتھک کے اس تبصرے کے فورا بعد ہی بھارتی کرکٹر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننا شروع ہوگئے کیونکہ بہت سارے کرکٹ پرستاروں اس غیر سنجیدہ تبصرے پر دنیش کارتھک کے خلاف محاذ کھول دیا۔

(جاری ہے)

اس ردعمل کے بعد کارتک نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسرے ون ڈے کے دوران پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگنا چاہتا ہوں،میرا ایسی کوئی بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں سب غلط کہہ گیا جس کے لیے معافی چاہتا ہوں، جو میں نے کہا وہ یقینی طور پر صحیح بات نہیں تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے واقعی افسوس ہے ،ایسا دوبارہ نہیں ہوگا، مجھے اپنی اہلیہ اور والدہ کی جانب سے بھی کافی سخت باتیں سننے کو ملی ہیں۔                       
وقت اشاعت : 05/07/2021 - 17:00:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :