افریقہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز : پہلا میچ آج گال میں ہوگا

منگل 15 جولائی 2014 20:52

گال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہورہا ہے ، پہلی بار ہاشم آملہ پروٹیز کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

میچ کیلئے اپنی تیاریوں کو آخری شکل دینے کی غرض سے دونوں ٹیموں کی بھرپور ٹریننگ ، آج سے شروع ہونیوالے مقابلے میں کپتان کی حیثیت سے شرکت کرکے ہاشم آملہ نئی تاریخ رقم کریں گے، طویل طرز کی کرکٹ میں مستقل بنیادوں پر جنوبی افریقا کی قیادت کرنیوالے وہ پہلے غیر سفید فام کپتان ہوں گے، انہیں گزشتہ ماہ جیک کیلس اور گریم اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد قائد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

گریم اسمتھ کی ٹیسٹ کرکٹ سے رخصت کے بعد ایشول پرنس نے قائم مقام کپتان کا فریضہ انجام دیا تھا، ہاشم آملہ 76 ٹیسٹ میچز میں 52.51 کی اوسط سے 6 ہزار 214 رنز اسکور کرچکے ہیں، جس میں 21 سنچریز اور 27 ففٹیز شامل ہیں، 311 ناٹ آوٴٹ ان کا بہترین انفرادی اسکور ہے جبکہ 60 کیچز بھی وہ پکڑ چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/07/2014 - 20:52:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :