فٹبال ورلڈکپ 2014ء ،جرمنی کی کامیابی کے بعدنئی فیفافٹ بال رینکنگ میں عالمی چمپئن جرمنی درجہ بندی میں پہلے نمبرپرآ گئی

جمعرات 17 جولائی 2014 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) فٹ بال ورلڈکپ 2014ء میں جرمنی کی کامیابی کے بعدفیفاکی جانب سے جاری ہونیوالی نئی فیفافٹ بال رینکنگ میں عالمی چمپئن جرمنی درجہ بندی میں پہلے نمبرپرآ گئی ۔ ارجنٹائن 3، ہالینڈ 12، کولمبیا 4، بیلجیئم 6 یورو گوئے ایک درجے ترقی پا کر بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

فرانس 7 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گیا۔ 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کی 4 اور سابق چیمپئن سپین کی 7درجے تنزلی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کی 10، پرتگال کی 7 اور اٹلی کی 5 درجے تنزلی ہوئی ہے۔ کوسٹا ریکا 12 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گیا۔ برازیل میں منعقدہ بیسویں فیفا ورلڈ کپ کے بعد جمعرات کو فیفا نے تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم جرمنی نے ایک درجے ترقی پا کر سپین سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ رنر اپ ارجنٹائن کی ٹیم 3 درجے بہتری پا کر پانچویں سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ہالینڈ کی ٹیم 12 درجے چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ کولمبیا 4، بلجیم6 اور یورو گوئے کی ٹیم ایک سیڑھی چڑھ کر بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئیں۔ برازیل 4 اور سپین 7 درجے تنزلی کے بعد ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آ گئیں۔

سوئٹزرلینڈ 3 درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے نویں نمبر پر آ گیا، فرانس کی ٹیم سات درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم 10، چار بار کی چیمپئن اٹلی کی 5، پرتگال کی 7 درجے تنزلی ہوئی ہے۔ کوسٹا ریکا 12 درجے چھلانگ لگا کر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔ یوکرین اور روس کی ٹیمیں تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئیں۔ پاکستانی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد 165 ویں نمبر پر آ گئی۔

وقت اشاعت : 17/07/2014 - 16:48:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :