KYIورلڈ کپ اسکریننگ فٹبال ٹورنامنٹ سندھ بلوچ نے جیت لیا

جمعرات 17 جولائی 2014 18:13

کرچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) سندھ بلوچ لیاری نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کے یو سینٹر لیاری کو بذریعہ ٹاس شکست دے کر KYIٰٓلیاری فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ فائیو اے سائیڈفٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ عرفان میموریل نے عثمان آباد یونین کو 1-0سے مات دے کر تیسری پوزیشن کی ٹرافی اپنے نام کی۔عثمان آباد یونین کے تحسین کو ٹاپ اسکورر، کے یو سینٹر لیاری کے غلام قادر بابا کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور عثمان آباد یونین کے گول کیپر محمد جنید کوبہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

کے یو سینٹرلیاری کے ہیڈ کوچ اور انٹرنیشنل فٹبالر جاوید عرب (حبیب بینک)نے بحیثیت مہمان خاص فائنلسٹ ٹیموں اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافی تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی یونائیٹڈ فٹبال فاوٴنڈ یشن کراچی میں فٹبال کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر عملی اقدامات کے ذریعے اس کھیل کو بام عروج دینے اور اسے مقبول عام بنانے میں اپنا اہم کردارادا کررہاہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں 25سے زائد اسکرین نصب کرکے فیفا ورلڈ کپ کے مقابلوں کوبڑی اسکرین پر دیکھنے کا موقع فراہم کیا اور فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندارانعقاد کرکے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے۔ میں کے یو ایف ایف کے آرگنائزرریاض احمد کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کا موقع فراہم کیا ۔ ہم سب کے یو ایف ایف سے یہ توقع کریں گے آئندہ بھی اسی طرح کے اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی ایف اے کراچی ساوٴتھ کے صدر گلاب بلوچ، سیکریٹری مراد بخش،نائب صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد شمیم، سابق رکن سینٹرل عبدالکریم، سیکریٹری ایف سی روورز خالد مجید، بہار علی، عبدالقادر، آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیراحمد ، کے یو ایف ایف کے چیف آرگنائزر اور میڈیا منیجر ریاض احمدو دیگر بھی موجود تھے۔ کھڈوی گراوٴنڈ ، نور محمد ولیج، لیاری پر کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا۔

مقررہ وقت میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکابعدازاں ٹائی بریکر پر سندھ بلوچ کے نذیر اور ناصر جبکہ کے یو سینٹر لیاری کے رقیب اور جنید نے درست نشانہ بازی کی۔ 2-2کی برابری کے بعد میچ کو ٹاس پر فیصلہ کن بنایا گیا جہاں قسمت کی دیوی سندھ بلوچ پر مہربان ہوئی۔ قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنل میں کے یو سینٹر لیاری نے عثمان آباد یونین کو بذریعہ ٹاس شکست سے دوچار کیا۔

مقررہ اور پنالٹی ککس پر مقابلہ برابر رہا۔ سندھ بلوچ نے عرفان میموریل کو 2-0سے ٹھکانے لگا کر فائنل میں اپنی جتہ مستحکم کی۔ فاتح ٹیم کے صابر اور باسط نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں عرفان میموریل نے عثمان آباد یونین کو نعمان کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے قابو کیا۔ ریفری عبدالقیوم کوچ اور سعیداحمد جبکہ میچ کمشنر عبدالقادر تھے۔

وقت اشاعت : 17/07/2014 - 18:13:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :