کمشنر کپ انٹر کلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

جمعہ 16 جولائی 2021 16:15

کمشنر کپ انٹر کلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) ، کمشنر کپ انٹر کلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مقابلے مکان باغ سپورٹس کمپلیکس سوات میں اختتام پذیر ہوگئے ، مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان ، ضلعی سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحییٰ خان ، ایس جی انوسٹی گیشن نذیر خان اور ورلڈ جونیئر سکواش چمپئن احسن آیاز موجود تھے۔

(جاری ہے)

ضلعی سپورٹس آفس کے تعاون سے سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی منعقد ہ ، ٹورنامنٹ میں چار کیٹگری میں میچ کھیلے گئے سینئر سنگل فائنل میں باسط نے فراز کو بائیس بیس اور اکیس سول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، سینئر ڈبلز میں فراز اور باسط کی جوڑی نے شاد اور حمزا پر مشتمل جوڑی کو ایک سخت مقابلے بعد بائیس بیس اور اکیس انیس سے ہرایا جونیئر چمپئن کیلئے شاہد اور حماد کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جو شاہد نے اکیس گیارہ اور اکیس سترہ سے جیتا ، ویٹرن مقابلوں میں نعمت اور اسرار نے نذیر خان اور ضیاء کواکیس بار ہ انیس اکیس اور اکیس سولہ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 16/07/2021 - 16:15:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :