بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 155 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:56

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 155 رنز سے شکست دیدی
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 155 رنز سے شکست تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی،277کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 28.5اوورز میں 121رنز ڈھیر ہوگئی ، لٹن داس کو مین آف دی میچ قرار پائے ،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ )آج( کھیلا جائے گا۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، لٹن داس نے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

عفیف حسین 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ لیوک جونگوے نے تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا ،زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 28.5 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ریگس چکابا 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ شکیب الحسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لٹن داس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ)آج( اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20 جولائی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/07/2021 - 14:56:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :