ٹوکیو ،بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل ،24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی،شیڈول جاری

منگل 20 جولائی 2021 15:07

ٹوکیو ،بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل ،24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی،شیڈول جاری
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل کیا گیا ہے، وہ 24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی۔ماحور شہزاد گروپ میں دوسرا میچ برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے کھیلیں گی، ان کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے اور دوسرا صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

جوڈو میں شاہ حسین شاہ کی پہلی بائوٹ 29 جولائی کو شیڈول ہے۔ جیویلین تھرو میں ارشد ندیم 4 اگست کو پہلے مرحلے کے لیے ایکشن میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں کامیابی کی صورت میں ارشد ندیم سات اگست کو میڈل کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔دو سو میٹر دوڑ میں شریک نجمہ پروین دو اگست کو پہلی بار ایکشن میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

گلفام جوزف 24 جولائی کو دس میٹر ایئرپسٹل شوٹنگ مقابلے کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

خیل اختر اور جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر کے مقابلوں میں یکم اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔سوئمر حسیب طارق سو میٹر فری اسٹائل کی ہیٹ کے لیے 27 جولائی کو پول میں اتریں گے۔ہیٹ میں کامیابی کی صورت میں حسیب اگلے روز سیمی فائنل اور پھر 29 جولائی کو فائنل کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔ویٹ لفٹر طلحہ طالب 25 جولائی کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 20/07/2021 - 15:07:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :