دوسرا پیس کپ ،یونائیٹڈ اسپورٹس کی دوسری فتح

ہفتہ 19 جولائی 2014 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) حسین لو ائی کرکٹ اسٹیڈیم پر نیا ناظم آبا د میں منعقد ہو نے والے دوسرے پیس کپ فلڈ لائیٹ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں گروپ "A"میں یو نائیٹڈ اسپورٹس نے مد مقابل فیصل ولفز اسٹا ر کو باآسانی 7 وکٹ سے پیچھاڑ کر دوسری کا میابی حاصل کر لی۔ فاتح حسن جاوید میچ وننگ 65 رنز بنا کر بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

فصیل آبا د وولفر اسٹار نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا سکی۔ شاہد جلال نے 27 گیندوں پر 3 چوکوں کی مددسے 31 رنز ، علی شان نے28 رنز 35 گیندوں پر 2 چوکوں کی مددسے اسکور کیے جبکہ عثمان نوار نے 11 بالوں پر جار حانہ 26 رنز میں 3 چھکے لگائے۔فاسٹ بولر جنید خان نے شاندار بولنگ کا مظاہر کر تے ہوئے 20 اور آف اسپنر وسیم اختر نے 24 رنز کے عوض 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں یونائٹیڈ اسپورٹس نے مطلوبہ ہد ف 124 رنز 14.5 اوور زمیں 3 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ اوپنر حسن جا وید نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے فتح گر نصف سنچری 65 رنز 42 گیندوں پر بنائی۔ انہوں نے 8 مرتبہ گیند کو باؤنڈ ری لائین کی سیر کرائی جبکہ دو بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔ راؤ وقا ر نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 19 گیندوں پر 28 رنز 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے۔ محمد علی نے 21 رنز میں ایک چوکا لگایا۔ میڈیم پیسر آصف شریف نے 20 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ امپا ئر نگ کے فرائض مجا ہد علی اورایم شکیل نے انجا م دیئے میچ ریفری اکبر عالم جبکہ آفیشل اسکورر ایم فیضان مرتضیٰ تھے۔

وقت اشاعت : 19/07/2014 - 18:10:31