گال ٹیسٹ: چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا کے 110 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

ہفتہ 19 جولائی 2014 20:18

گال (دنیا نیوز) گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے 370 رنز کے ہدف کے جواب میں 1 وکٹ کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے۔ گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان آئی لینڈرز پہلی اننگز میں 292 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے پانچ، مورکل نے تین جبکہ عمران طاہر اور ڈومینی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

پروٹیز نے دوسری اننگز بھی 206 رنز کے ساتھ ڈیکلئیر کر کے میزبان ٹیم کو 370 رنز کا ہدف دیا۔ ڈی ویلئیرز 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کے پیریرا نے چار اور ہیراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے تھرنگا اور کوشال سلوا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ تھرنگا 14رنز بنا کراسٹین کی بال پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوشال سلوا 37 کمار سنگاکارا 58 رنز بنا کر نا آؤٹ رہے۔

وقت اشاعت : 19/07/2014 - 20:18:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :