پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان طاہر زمان کےگھر میں چوری کی واردات

اولمپیئن کی فیملی عید منا کر گوجرہ سے واپس گھر آئی تو دروازے ٹوٹے، گھر میں سامان بکھرا پڑا تھا، چور گھر سے 14 تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی، دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 جولائی 2021 13:00

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان طاہر زمان کےگھر میں چوری کی واردات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جولائی 2021ء ) لاہور کے علاقے ڈیفنس سکس میں رہائش پذیر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ اولمپیئن طاہر زمان کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 52 سالہ طاہر زمان ٹوکیو اولمپکس کے سلسلے میں جاپان گئے ہوئے ہیں جب کہ ان کی فیملی اپنے آبائی علاقے گوجرہ میں عید منانے گئی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جب ان کی فیملی عید منا کر گوجرہ سے واپس گھر آئی تو انہیں دروازے ٹوٹے ہوئے اور گھر میں سامان بکھرا پڑا تھا۔

طاہر زمان کے اہل خانہ کے مطابق چور گھر سے 14 تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں۔ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ طاہر زمان ورلڈ کپ 1994ء کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے اور 1992ء میں بارسلونا میں ہونے والے سمر اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔                                                                                                      
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 13:00:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :