قومی مینز تھروبال چیمپیئن شپ کے لئے خیبرپختونخوا ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 29 جولائی 2021 15:09

قومی مینز تھروبال چیمپیئن شپ کے لئے خیبرپختونخوا ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) خیبرپختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی مینز تھروبال چیمپیئن شپ کے لئے خیبرپختونخوا ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بنوں میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں خلیق الرحمن نے کہا کہ قومی تھروبال چیمپیئن شپ کے لئے خیبرپختونخوا مرد اور خواتین کی مضبوط ٹیمیں تیار کی جائیں گی اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں مرد کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بنوں میں اور خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مردان میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں پندرہ مرد اور پندرہ خواتین کھلاڑی جدید اور اعلی تربیت حاصل کر رہے ہیں، مرد اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 3 اگست کو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی مینز تھروبال چیمپیئن شپ کی میزبانی کے فرائض خیبرپختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن، ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کے تعاون سے انجام دے رہی ہے، نیشنل مینز تھروبال چیمپیئن شپ 5سے 7 اگست تک ناران میں کھیلی جائے گی جبکہ نیشنل ویمن تھروبال چیمپیئن شپ فیصل آباد میں اگست کے دوسرے ہفتے کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 29/07/2021 - 15:09:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :