ْپہلا میچ بارش کی نذر ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 30 جولائی 2021 14:34

ْپہلا میچ بارش کی نذر ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
گیانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ۔20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل ہفتہ کو پروویڈنس سٹیڈیم ، گیانا میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی۔ 20 میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا ٹی۔

(جاری ہے)

20 میچ یکم اگست کو گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری میچ3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹی۔ 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ12 سے 16 اگست تک جمیکا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ20 سے 24 اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 14:34:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :