بھارتی دھمکی کے باعث غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار

جمعہ 30 جولائی 2021 20:22

بھارتی دھمکی کے باعث غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں منظرعام پر آگئیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکی کے باعث ٹورنامنٹ میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز دستبردار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو بھارتی بورڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ کشمیر گئے تو ان پر آئی پی ایل سمیت انڈین کرکٹ کے دروازے بند کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ایجنٹ کو بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسر نے دھمکی دی جس کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ 6 اگست سے ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگا۔خیال رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہورہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کو مظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 20:22:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :