انٹرمیڈیا رسجا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا ٹی وی نے کامیابی حاصل کر لی

منگل 3 اگست 2021 19:10

انٹرمیڈیا رسجا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا ٹی وی نے کامیابی حاصل کر لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پہلا انٹر میڈیا رسجا آ زادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں دنیا ٹی وی کی ٹیم نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ایکسپریس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 13.3 اوورز میں 80 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ایکسپریس کی طرف سے ثاقب بشیر نے دو چوکوں کی مدد سی20 رنز اور ثاقب ورک نے ایک چوکے کی مدد 13 رنربنائے جبکہ دنیا کی طرف سے محمود نے چار، نصیر نے تین جبکہ سردار عمران اور منصور نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جواب میں دنیا کی ٹیم نے مقررہ ہدف عامر عباسی کی شاندار 42 رنز کی اننگز کی بدولت حاصل کر لیا۔

عامر عباسی نے یہ سکور تین چوکوں کی مدد سے کیا عمر بٹ نے 14 اور نصیر نے ایک چوکے کی مدد 5 رنز بنائے۔ عمر خان نے تین جبکہ راجی عمران، رضوان، بلال زیب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ عامر عباسی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 19:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :