ڈائمنڈ جوبلی جشن پاکستان گرلزانٹر کالجز کھیلوں کے مقابلے 9اگست سے سٹی گرلز کالج گلبہار میں شرو ع ہونگے،نجمہ ناز قاضی

بدھ 4 اگست 2021 18:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان کی 75ویں جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے ڈائمنڈ جوبلی پاکستان گرلزانٹر کالجز کھیلوں کے مقابلے منعقد جائینگے،پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈارگیمز کا افتتاح کریں گی۔9اگست سے گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں شرو ع ہونیوالے ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کالج کوبرقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیاہے گیمز کے افتتاحی تقریب میں طالبات روایتی کلچرل کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ ٹیبلو کابھی خوبصورت مظاہرہ کریں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سٹی گرلز کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس وارگنائزر نجمہ ناز قاضی کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کو بھر پور اندازمیں منانے کیلئے منعقدہ یہ مقابلے 9اگست سے منعقد ہونگے،جن میں رسہ کشی،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال اور ہاکی کے مقابلے شامل ہیں،ان مقابلوں میں ضلع بھر سی12خواتین کالجز کی طالبات شریک ہونگی۔ڈائمند جوبلی پاکستان سپورٹس مقابلوں کا افتتاح سٹی گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ دار کریں گی۔انہہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں سے طالبات کوکھیلوں جیسے صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھناہے اور یقیناخواتین کالجز میں سپورٹس کو فروغ نلے گا۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 18:04:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :