کشمیر پریمیئر لیگ کی پروڈکشن پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کی جائیگی

جمعرات 5 اگست 2021 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) کشمیر پریمیئر لیگ کی پروڈکشن پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کی جائیگی۔پاکستان میں پہلی بار کرکٹ اسٹیڈیم میں 2500 ایل ای ڈی فلکس لگائی جائے گی، ایل ای ڈی فلکس ٹیکنالوجی صرف انگلینڈ میں کرکٹ میچوں کیلئیاستعمال ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے لیی5 پچوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، پروڈکشن میں 22 ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

کے پی ایل کی کوریج میں ڈرون کیمرے کا بھی استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے۔کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے ٹکٹ 4 مختلف قیمتوں میں فروخت کیے جارہے ہیں، ٹکٹس کی فروخت 750، 1500، 2000، 2500 میں جاری ہے۔واضح رہے کہ مظفرآباد میں ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔
وقت اشاعت : 05/08/2021 - 15:47:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :