ہاکی : بیلجیم پہلی بار اولمپکس چیمپئن بن گیا

فائنل میں بیلجیئم نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹپر 2 کے مقابلے میں 3گولز سے شکست دی

جمعہ 6 اگست 2021 00:23

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) اولمپکس مینز ہاکی فائنل میں ورلڈ چیمپئن بیلجیم نے پنالٹی شوٹ آئوٹ پر آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجیم نے آسٹریلیا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دی۔ مقررہ وقت تک میچ 1-1 گول سے برابر تھا۔

(جاری ہے)

شوٹ آؤٹ پر بیلجیم نے مقابلہ 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے جیت لیا۔ بیلجیئم پہلی بار ہاکی کا اولمپک چیمپئن بنا ہے۔میچ کے بعد بیلجیم میں کورونا کے باوجود جشن کا سماں ہے۔ آسٹریلیا نے چاندی کا تمغہ جیتا اور بھارت نے جرمنی پر 5-4 سے سنسنی خیز فتح کے بعد کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 00:23:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :