کامن ویلتھ گیمز 2014ء کے مینز ہاکی ایونٹ کا آغاز آج سے ہو گا

جمعرات 24 جولائی 2014 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) کامن ویلتھ گیمز 2014ء کے مینز ہاکی ایونٹ کا آغاز آج ( جمعہ ) سے ہو گا۔ آج4میچزکھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں دس ٹیمیں کے مابین مقابلے ہونگے جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، ویلز، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ملائیشیا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے ابتدائی روز چار میچوں کے فیصلے ہوں گے، بھارت کا مقابلہ ویلز، جنوبی افریقہ کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا۔ گروپ بی میں انگلینڈ کی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/07/2014 - 18:49:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :