آسٹریلیا نے اپنی کرکٹ کی 144 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا

123 رنز کے ہدف کے تعاقب آسٹریلوی ٹیم 13.4 اوورز میں ٹی ٹونٹی کے کم ترین سکور 62 رنز پر پویلین لوٹی، یہ آسٹریلین کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں مختصر ترین اننگز تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 اگست 2021 11:34

آسٹریلیا نے اپنی کرکٹ کی 144 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2021ء ) بنگلا دیش نے پانچویں ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 60 رنز سے ہرا دیا، شکیب الحسن میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ڈھاکا میں بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا سیریز کا آخری میچ لو سکورنگ رہا۔ بنگلادیش نے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 122 رنز بنائے، بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم 23 اور محموداللہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ آسٹریلیا کے نیتھن ایلیس اور ڈین کرسچیئن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

123 رنز کے ہدف کے تعاقب آسٹریلوی ٹیم ٹی 20 میں 13.4 اوورز میں اپنے ٹی 20 کے سب سے کم ترین سکور 62 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یہ آسٹریلیا کی اپنی کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں مختصر ترین اننگز تھی ۔ آسٹریلیا کے میتھو ویڈ اور بین ڈرموٹ 17 رنز کے سوا کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، بنگلادیشی بولنگ لائن کے سامنے ایک کے بعد ایک آسٹریلوی بلے باز پوویلین لوٹتا رہا ۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 4 اور سیف الدین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلا دیش نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کی، یہ آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کی سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔                                                                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 10/08/2021 - 11:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :