کامن ویلتھ گیمز :پاکستانی ریسلر قمر عباس نے 74کلو گرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا...پاکستانی پہلوان قمر عباس نے بھارتی پہلوان سوشیل کمار سے شکست کے بعد چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا، ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 3 ہوگئی

جمعرات 31 جولائی 2014 14:11

کامن ویلتھ گیمز :پاکستانی ریسلر قمر عباس نے 74کلو گرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا...پاکستانی پہلوان قمر عباس نے بھارتی پہلوان سوشیل کمار سے شکست کے بعد چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا، ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 3 ہوگئی

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) اسکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر قمر عباس نے 74 کلو گرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 74 کلو گرام فری اسٹائل ریسلنگ کیٹیگری میں پاکستانی پہلوان قمر عباس نے بھارتی پہلوان سوشیل کمار سے شکست کے بعد چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔فری اسٹائل ریسنلگ کی 54 کلو گرام کیٹیگری میں بھی پاکستانی پہلوان اظہر حسین بھارتی ریسلر امیت کمار سے 4 پوائنٹ سے شکست کھا گئے۔

وقت اشاعت : 31/07/2014 - 14:11:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :