کووڈ انیس کے بعد اسپین کے شہر بارسلونا میں 40 پلس کرکٹ لیگ کا آغاز

مختلف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات بیٹ اینڈ پیڈ کر کے ایک دوسرے کے مدمقابل آ کھڑی ہوئیں

پیر 23 اگست 2021 10:44

کووڈ انیس کے بعد اسپین کے شہر بارسلونا میں 40 پلس کرکٹ لیگ کا آغاز
بارسلونا (سید شیراز۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2021ء) کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام بارسلونا میں 40 پلس کرکٹ میلہ سج گیا جس میں شہر بھر کی سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیات نے بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

کاتالونیا ریڈ،  بلیو ، گرین، اورنج اور بلیک کے نام سے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے کرکٹ گراونڈ کو خوبصورت رنگوں سے بھر دیا ہے ۔

کرکٹ کے اس ایونٹ کو براہ راست فیڈریشن کی لائیو سٹریم پر دکھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
ڈھلتی عمروں ، بڑھتی توندوں اور سفید بالوں کے باوجود کھلاڑیوں کے جذبے گراونڈ میں جوان نظر آ رہے ہیں ۔
ناقدین و شائقین کا کہنا ہے کہ اسپین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد کروانا بہت ضروری ہے اسطرح دیار غیر میں مقیم  ایشین اور خصوصا پاکستانی کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقعہ ملتا ہے۔

(جاری ہے)


یاد رہے بلدیہ بارسلونا میں حالیہ شراکتی بجٹ میں بذریعہ ووٹنگ ایشین کمیونٹی نے 16 لاکھ یوروز کی لاگت سے تیار ہونے والا کرکٹ گراونڈ بھی منظور کروایا ہے۔ مئیر بارسلونا " ادا کولاو"  اور شراکتی بجٹ کے انچارج" مارک سیرا سول" نے اس تاریخی کامیابی پر ایشین کمیونٹی کو مبارکباد  دیتے ہوئے مقامی ترقیاتی منصوبوں میں ایشین شہریوں کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/08/2021 - 10:44:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :