ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے قو می ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا تیسرامر حلہ (آج) سے شروع ہوگا

ہفتہ 2 اگست 2014 21:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) ایشین گیمز کی تیاریوں کے لئے قو می ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا تیسرامر حلہ آج ( اتوار ) سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جبکہ ایشین گیمز کے لئے قومی ٹیم کے ٹرائلز بارہ اور تیرہ اگست کو ہوں گے۔ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج ( اتوار ) سے اسلام آباد کے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جو تیرہ اگست تک جاری رہے گا۔

سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ ایشین گیمز کے لئے تجربہ کار اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کی خواہش مند ہے۔ فل بیک محمد عمران کو ہی کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ لیکن حسیم خان اور شفقت رسول بھی قیادت کے ممکنہ امیدوار ہیں۔ تربیتی کیمپ کے تیسرے مرحلے میں کھلاڑی اتوار کی رات تک ٹیم انتظامیہ کو رپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں باقاعدہ پریکٹس پیر سے شروع ہوگی۔

ایشین گیمز کے لئے ٹیم کے چنا کے لئے ٹرائلز چیف سلیکٹر اصلاح الدین کی امریکا سے واپسی کے بعد بارہ اورتیرہ اگست کو ہوں گے۔ اس حوالے سے قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو دو مرحلے میں تربیت دی جائے گی۔ اٹیکنگ اور دفاعی حکمت عملی اور پینلٹی کارنر کے شعبے پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم نے کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔ چودہ ستمبر کو قومی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لئے کوریا روانہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 02/08/2014 - 21:47:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :