بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں8 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی

پیر 4 اگست 2014 15:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) رواں سال جنوبی افریقہ میں ہونیوالے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، نیپال رواں ماہ کے آخر تک ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کریگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ میں انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ، پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ نیپال رواں ماہ کے آخر تک شرکت کا فیصلہ کریگا ۔

وقت اشاعت : 04/08/2014 - 15:55:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :