سری لنکا کی انڈر15کرکٹ ٹیم بھارت سے ڈی پورٹ ،راجیہ سبھا میں ہنگامہ

پیر 4 اگست 2014 20:30

سری لنکا کی انڈر15کرکٹ ٹیم بھارت سے ڈی پورٹ ،راجیہ سبھا میں ہنگامہ

چنئی.(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) بھارت نے سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چنئی سے ڈی پورٹ کرکے وطن واپس بھیج دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم مقامی کلب کی دعوت پر تین ملکی سیریز کھیلنے کے لئے اتوار کو بھارت کے شہر چنئی پہنچی تھی، لیکن مقامی پولیس نے سیکورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر مہمان ٹیم کو ڈی پورٹ کرکے واپس سری لنکا بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن ویب سائٹ پر بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مضمون شائع کرنے پربھارت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اسی وجہ سے مقامی پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

وقت اشاعت : 04/08/2014 - 20:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :