ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی

پیر 29 اپریل 2024 17:19

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی۔جنوبی افریقا کی کٹ میں پیلا اور ہرا رنگ شامل ہے۔

(جاری ہے)

کٹ کی رونمائی وانڈررز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے فائنل کے دوران ہوئی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا گروپ ڈی ہے اس گروپ میں سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 17:19:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :