انگلش بائولرز نے گھر کے بھارتی شیروں کو دھول چٹا دی

کوہلی الیون کو تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 76 رنز سے شکست

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 اگست 2021 17:27

انگلش بائولرز نے گھر کے بھارتی شیروں کو دھول چٹا دی
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اگست 2021ء ) انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست دے دی ہے۔ دوسری اننگز میں پوری انڈین ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں چیتیشور پجارا 91 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ویرات کوہلی نے 55 اور روہت شرما نے 59 رنز بنائے۔

اولی رابنسن مین آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے دوسری اننگز میں انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم پہلے دن سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی اننگز میں انڈین ٹیم کے 78 کے سکور پر آوٹ ہوگئی تھی جس کے بعد انگلش بلے بازوں نے 432 رنز بنا دیے تھے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم کی شکست کے بعد جہاں مداح غم و غصے کا شکار ہیں وہیں کچھ دلچسپ ٹوئٹ بھی دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

فرزی نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کہا جارہا تھا کہ آج بیٹنگ کا اچھا دن ہے، اسی وجہ سے انڈیا نے یقینی بنایا کہ انگلینڈ کو دوبارہ بیٹنگ نہ کرائی جائے‘ چوتھے روز کے کھیل شروع ہونے سے پہلے ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ویرات کوہلی اور چیتیشور پجارا سے 2001ء کلکتہ ٹیسٹ کی امید ہے‘ ایک صارف نے لکھا کہ ’میں بلے بازوں کو جلدی آؤٹ ہوتا دیکھ دیکھ تھک گیا ہوں۔‘ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 17:27:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :