کیرولین ڈولہائیڈ اور سٹروم سینڈرز یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

پیر 6 ستمبر 2021 16:41

کیرولین ڈولہائیڈ اور سٹروم سینڈرز یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز  کوارٹر فائنل میں داخل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2021ء) امریکا کی کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی آسٹریلیا جوڑی دار سٹروم سینڈرز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  کے کوارٹر فائنل  میں پہنچ گئیں ۔  انہوں نے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں روسی ویرونیکا ایڈورڈوونا اور ان کی امریکی جوڑی دار بیتھنی میٹک سینڈز کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام  یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے ویمنز  ڈبلز  مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل  میں  امریکا کی کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی آسٹریلیا جوڑی دار سٹروم سینڈرز    نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی ویرونیکا ایڈورڈوونا اور ان کی امریکی جوڑی دار بیتھنی میٹک سینڈز  کو6-4، 3-6 اور 2-6سے ہرا کر میگا ایونٹ کے  کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔
وقت اشاعت : 06/09/2021 - 16:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :