اعظم خان کو ان کے بہترین سٹرائیک ریٹ کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا: محمد وسیم

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کی ایوریج زیادہ معنی نہیں رکھتی: چیف سلیکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 ستمبر 2021 12:13

اعظم خان کو ان کے بہترین سٹرائیک ریٹ کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا: محمد وسیم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ اعظم خان کو ورلڈ کپ سکواڈ میں ان کے بہترین سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں مڈل آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ٹی 20 میں اعظم خان کا سٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، ایسا ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور وکٹ کیپر اور اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں۔

ٹیم سلیکشن مکمل مشاورت کے ساتھ کی گئی ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کی ایوریج زیادہ معنی نہیں رکھتی۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان ٹیم پرفارمنس دیکھ کر ہی کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کی فٹنس کے معیار کو دیکھ کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوگئی۔

15 رکنی سکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔ یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی، اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں، ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/09/2021 - 12:13:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :