13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 10 ستمبر 2021 15:25

13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان  میچ پرسوں کھیلا جائے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی  اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ پرسوں ہفتہ کو قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/09/2021 - 15:25:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :