دیر لوئر سپورٹس میلہ (کل) سے شروع ہوگا

ہفتہ 9 اگست 2014 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) دیر لوئر میں کل11 اگست سے سپورٹس میلہ کا آغاز ہورہا ہے جس کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کرینگے ، میلہ 20 اگست تک جاری رہے گا جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس دیر لوئرکے تعاون سے سالانہ سپورٹس میلہ کل سے رنگا رنگ تقریب میں شروع ہورہا ہے جس میں میجر ایونٹس کبڈی ، والی بال ، کرکٹ، رسہ کشی اور باسکٹ بال کے علاوہ دیگر علاقائی گیمز بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد کے مطابق تمام گیمز مختلف وینوز پر کھیلی جائینگی جس کا فائنل 20 اگست کو کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 21:49:32