سرینا ولیمز، اگنیسکا راڈونسکا، وینس ولیمز اور کترینا مکاروا نے راجرز کپ ٹینس کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 9 اگست 2014 22:42

مونٹریال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) سرینا ولیمز، اگنیسکا راڈونسکا، وینس ولیمز اور کترینا مکاروا نے راجرز کپ ٹینس کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کینیڈا میں جاری ویمنز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 7-5 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے بیلاروس کی وکٹوریہ آذارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ راڈونسکا کی فتح کا سکور 6-2 اور 6-2 رہا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں امریکا کی وینس ولیمز نے سپین کی کرلا سوریز کو 4-6 ، 6-2 اور 6-3 سے شکست دی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں روس کی کترینا مکاروا نے امریکا کی کوکو وینڈیوگے کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔؎

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 22:42:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :