امریکی جمناسٹ سیمون بائلز بھی جنسی ہراسانی کا شکار

جمعرات 16 ستمبر 2021 12:46

امریکی جمناسٹ سیمون بائلز بھی جنسی ہراسانی کا شکار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے امریکی سینیٹ کے سامنے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

امریکی جمناسٹ کے مطابق وہ لیری ناسر کے ساتھ ساتھ پورے سسٹم کو اس ہراسانی کا الزام دیتی ہیں۔سیمون بائلز نے کہا کہ اگر سسٹم کسی ہراسانی کرنے والے شخص کو بچوں کو نقصان پہنچانے کا موقع دے تو اثرات نہایت برے ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی جمناسٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری ناسر ہراسانی کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/09/2021 - 12:46:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :