براوو اور پولارڈ ٹی20ٹرافیاں جیتنے میں سب سے آگے

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) ویسٹ انڈیز آل راونڈر ڈیوائن براوو اور کیرون پولارڈ ٹی20 میچز میں15، 15 ٹرافیاں جیت کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

براوو اور پولارڈ نے اب تک500،500 ٹی20 میچز میں شرکت کی ہے جوکہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک13 ٹرافیوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے روہت شرما10 کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسچن اور سری لنک کھلاڑی لسیتھ ملنگا9 ٹرافیوں کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 22:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :