کھیلوں کا انعقاد ہوگا

ساوتھ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کھیلوں پر پابندی عائد ہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 23 ستمبر 2021 11:31

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں حکومت پنجاب نے ٹرانسپورٹ سکولز سنیماوں مزارات کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ بازاروں کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں 2 دن بند رکھا جا رہا تھا جس پر حالات نارمل ہونے اور کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں کمی کے بعد سیکرٹری ہیلتھ نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بازاروں کو ایک دن بند کرنے ٹرانسپورٹ میں ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ 50 فیصد سواروں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور ساتھ ہی کھیلوں پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ اس کے برعکس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب نے سکول اور کالجز کو 23 ستمبر سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کا لیٹر جاری کرتے ہوے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھی اس ساری صورتحال پر  کاظم رضا ہاشمی ایڈووکیٹ نعمان کھوکھر ایڈووکیٹ چوہدری ہارون اکرم ایڈووکیٹ کا کہنا تھا حکومت کے ادارے کے درمیان ٹکراؤ کی وجہ سے والدین پریشان ہے جبکہ اس صورت حال اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد خطرے سے خالی نہی ہوسکتا موجود صورتحال کے تناظر میں ماسٹر ٹرینر میڈم صائمہ آصف آزاد اقبال آکاش  کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت پر بچے 50 فیصد سکول میں آ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بھرپور طریقے سے ٹورنامنٹ کروانے کے لیے سرکاری سکولز و کالجز کے ہیڈ کو پریشررائز کیا جا رہا ہے ایسے حالات میں والدین بھی تشویش کا شکار ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب  سیکرٹری ہیلتھ سیکرٹری ایجوکیشن اور اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
اور اس ابہام کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ والدین اور بچوں کے تحفظات کو دور کیا جا سکے
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 11:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :