پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں وولنٹیئرزکا کردار نہایت اہم اور قابل تحسین رہا، رانا مشہود احمد خاں

بدھ 13 اگست 2014 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) صوبائی وزیر کھیل، قانون اور تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں وولنٹیئرزکا کردار نہایت اہم اور قابل تحسین رہا، انہوں نے اپنے نظم وضبط سے ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک منظم قوم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ یوتھ ڈے کے موقع پر گلشن راوی میں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں وولنٹیئرز کے فرائض انجام دینے والوں کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں وولنٹیئرز نے تمام بڑے ایونٹس بڑے منظم انداز میں منعقد کرائے جو کہ بلاشبہ قابل تحسین ہے، ہمیں امید ہے کہ وولنٹیئرز مستقبل میں بھی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے میگا ایونٹس اسی طریقے سے منظم انداز میں منعقد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں فیصل فاروق ملک، فرحان طارق بٹ، رانا عمر افتخار، ابرار احمد طور، ملیحہ خان، حمزہ، ایم انس، قاسم غفور، گوہر عارف، ثناء جاوید، فیضان، ثنا سلیم، مبشر احمد، عظمیٰ ذوالفقار، آصف مشتاق، عظیم احمد بٹ، حسین صادق بٹ، چودھری سہیل عامر، عثمان ریجاد، علی کھوکھر، قاسم خان، فیضان وکیل، ساجد اعوان اور کامران اعوان کو انعامات اور سوینئردیئے گئے۔

وقت اشاعت : 13/08/2014 - 19:58:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :