جاپان نے مسلسل پانچویں بار ویمنز ایشیا باسکٹ بال کپ جیت لیا

پیر 4 اکتوبر 2021 15:18

جاپان نے مسلسل پانچویں بار ویمنز ایشیا باسکٹ بال کپ جیت لیا
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) جاپان نے مسلسل پانچویں بار ویمنز ایشیا باسکٹ بال کپ جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں جاپان نے چین کو شکست سے دوچار کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل لی۔

(جاری ہے)

ایف آئی بی اے کے زیراہتمام 29 واں ایشیا کپ اردن میں کھیلا گیا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ پرنس حمزہ ہال، عمان میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان ویمن نے کانٹے دار مقابلے کے بعد چین ویمن کو 73-78 سے ہرا کر مسلسل پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کا یہ مجموعی طور پر چھٹا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کو 58-88 سے زیر کیا۔
وقت اشاعت : 04/10/2021 - 15:18:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :