پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، تیسری سے چھٹی نمبرپر پہنچ گئیں

پیر 18 اگست 2014 20:42

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، تیسری سے چھٹی نمبرپر پہنچ گئیں

دبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء ) سری لنکا کے خلاف سیریز میں دو صفر کی شکست کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی تیسری سے چھٹی پوزیشن پرتنزلی ہوگئی، جبکہ سیریز میں کلین سوئپ کرکے سری لنکا چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق چھٹے نمبر کی ٹیم سری لنکا نے دو صفر کی شکست نے مصباح الحق الیون کو تیسری سے چھٹی پوزیشن پر دھکیل دیا۔

سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف کلین سوئپ فتح کے بعد دو درجہ ترقی کرکے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔ایلسٹر کک الیون نے ایم ایس دھونی کی ٹیم کو تین ایک سے مات دے کر چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا جبکہ انگلش ٹیم پانچویں سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔جنوبی افریقہ ایک سوتئیس اور آسٹریلیا ایک سو چوبیس پوائنٹس کے ساتھ حسب سابق پہلی دو پوزیشن پر قابض ہیں۔

وقت اشاعت : 18/08/2014 - 20:42:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :