پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع

ٹیبل ٹینس لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا موقع ملے گا ، عامر جان

پیر 29 اپریل 2024 19:32

پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک عامر جان نے افتتاح کیا۔ ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ لیگ میں ملک بھر سے پلیئرز شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عامر جان نے کیا۔

اس موقع پر عامر جان نے کہاکہ لیگ کا مقصد قومی سطح پر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے ، ٹیبل ٹینس لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا موقع ملے گا، امید ہے نیا ٹیلنٹ اپنی صلاحیتوں کے بھرپو جوہر دکھائیگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پانچ روزہ قومی لیگ میں ہر صوبے سے دو دو ٹیمیں شریک ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 19:32:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :